توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کو نوٹس جاری
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن ندیم حسن آصف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 دسمبر کو جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے راو دلشاد علی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نیشنل کالج آف آرٹس میں پرنسپل کی سیٹ خالی ہے، پالیسی کے مطابق پرنسپل کی سیٹ کے لئے کوئی اشتہار نہیں دیا جا رہا،محکمہ سینئر پروفیسر کو بھی پرنسپل کا عہدہ دے سکتا ہے،محکمہ کو پرنسپل کی سیٹ فل کرنے کے لئے متعدد بار درخواست دے چکا ہوں لیکن درخواست پر کوئی عملدرآمد نہیں ہو رہاہے، درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ عدالت بھی سیکرٹری کیبنٹ کو درخواست پر عمل درآمد کرنے کا حکم دے چکی ہے،عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کے خلاف توہین عدالت کے تحت کارروائی کرے، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔
نوٹس جاری