10ارب کا ہرجانہ ،شہباز شریف کی درخواست پر عمران خان کو نوٹس جاری
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے عمران خان کے خلاف 10ارب روپے ہرجانہ کے دعویٰ کا فیصلہ جلد کرنے کے لئے میاں شہباز شریف کی درخواست پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوٹس جاری کردیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفار نے کیس کی سماعت کی تو شہباز شریف کے وکیل نے ہتک عزت کے دعویٰ کی جلد فیصلے کی درخواست پر دلائل دیئے،میاں شہباز شریف کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ عمران خان عدالتی کاروائی کے دوران مسلسل تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔7جولائی سے تاحال عمران خان کی جانب سے کوئی بھی دلائل نہیں دیئے گئے جبکہ قانون کے مطابق 90روز میں فیصلہ ہونا چاہیے۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی متفرق درخواست پرعمران خان سے جواب طلب کرتے ہوئے مزیدسماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔
عمران خان کو نوٹس