اشتعال دلانے پرنوازشریف کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

اشتعال دلانے پرنوازشریف کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔یہ درخواست پاکستان تحریک انصاف کی راہنما تزیلہ عمران نے چودھری سلیم ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میاں محمدنواز شریف نے ایبٹ آباد جلسے میں عدلیہ مخالف تقریرکی،میاں محمد نواز شریف اور اسفند یار ولی نے عوام کو ملکی اداروں کے خلاف اکسانے کی کوشش کی،میاں محمد نواز شریف اور اسفند یار ولی کی ملکی اداروں کے خلاف تقاریر غداری کے زمرے میں آتاہے،تھانہ ماڈل ٹاؤن کو میاں محمدنواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی لیکن پولیس کی جانب سے درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعاکی کہ عدالت پولیس کو نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔

درخواست

مزید : علاقائی