گرین لائن منصو بے کی بسیں لانے میں سندھ حکومت تاخیر کر رہی ہے، محمد زبیر

گرین لائن منصو بے کی بسیں لانے میں سندھ حکومت تاخیر کر رہی ہے، محمد زبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر سندھ نے گرین لائن پروجیکٹ کے جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن بس منصوبے سے پبلک ٹرانسپورٹ کا اچھا نظام شروع ہوگا تاہم اس منصوبے کے لئے بسیں لانے میں تاخیر سندھ حکومت کی وجہ سے ہے۔گورنر محمد زبیر نے کہا کہ گرین لائن منصوبہ آئندہ سال اپریل یا مئی میں شروع کردیا جائے گا جو کہ شہر کو ماڈل سٹی بنانے کے لئے ایک قدم ہے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ مختلف پروجیکٹ میں شامل ہے، ایکسپریس وے اور پانی کے منصوبوں میں سندھ حکومت کے ساتھ کام کر رہے ہیں جب کہ کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق تحفظات دور کیے جائیں گے۔کراچی پیکج سے متعلق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے گزشتہ روز میئر کراچی سے ملاقات ہوئی، کراچی پیکجز کے لئے بنیادی کام مکمل ہوچکا ہے، میئر کراچی کا کردار اہم ہے۔ کراچی میں 4 سال میں معجزاتی تبدیلی آئی اور بڑے جرائم شہر سے ختم ہوگئے ہیں، 2013 میں کراچی خطرناک ترین شہر تھا اور سرمایہ کار آنے کو تیار نہیں تھے تاہم آج کراچی میں سرمایہ کار جب آتے ہیں تو ہوٹلوں میں جگہ نہیں ملتی۔گورنر سندھ نے کہا کہ شنگھائی پاور جلد 'کے الیکٹرک' کے انتظامات سنبھال لے گی، بجلی کے مسائل حل ہونے سے کراچی ایک الگ شہر بن کر سامنے آئے گا۔
گورنر سندھ

مزید :

علاقائی -