تحریک لبیک کادھرنا،فورسزپر 120 ملین روپے خرچ ہوگئے،رپورٹ
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آبا دمیں کئی روزسے جاری مذہبی جماعتوں کے دھرنے نے دارالحکومت کے محکمہ پولیس کو 120 ملین سے زائدکاخر چہ بر داشت کرنا پڑا ہے اوراس کے مزیدبڑھنے کااندیشہ ہے۔ذرائع کے مطابق اب تک کیپیٹل پولیس ،ایف سی اورپی سی کے اہلکاروں کے کھانوں کابل 55 ملین روپے تک پہنچ چکاہے۔اوسطا ایک شفٹ 3000 سے 7000 اہلکاروں پرمشتمل ہوتی ہے۔اس کے علاوہ پولیس نے سکیورٹی اقدامات کے پیش نظر مزید200کنٹینروں کوبھی سڑکوں کوبلاک کرنے کیلئے کرائے پرحاصل کررکھاہے اوران کاکرایہ30ملین روپے سے تجاوزکرچکاہے۔ اس کے علاوہ پانچ کرینیں اور10ٹریلربھی کنٹینروں کولیجانے کیلئے کرائے پرحاصل کئے گئے ہیں جبکہ19 پانی کے ٹینکر، جن میں 15سے واٹرکینن کوبھراجاتاہے اوربقیہ 4 کی مددسے ڈیوٹی پرموجوداہلکاروں کوپانی فراہم کیاجاتاہے،بھی کرائے پرحاصل کئے گئے ہیں۔مزید 40 گاڑیاں جن میں بسیں اورویگنیں شامل ہیں جن کی مددسے اہلکاروں کورہائش گاہوں سے لایااورلے جایاجاتاہے بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
رپورٹ