پاکستان کے سفیر جاوید ملک سے بحرینی شاہی خاندان کے رکن شیخ دائیج بن عیسیٰ الخلیفہ کی ملاقات
اسلام آباد (اے پی پی)بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک سے بحرینی شاہی خاندان کے رکن اور آسیان بزنس کونسل کے چیئرمین شیخ دائیج بن عیسیٰ الخلیفہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا کہ پاکستان۔بحرین بزنس ہولڈنگ کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہاں ہے، سرمایہ کاری بورڈ اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے دونو ں ممالک میں اقتصادی تعلقات میں اضافہ ممکن ہے۔ شیخ دائیج الخلیفہ نے کہا کہ ایکسپو پاکستان میں شرکت سے معلوم ہوا کہ پاکستان وسائل اور مواقع سے بھرپور ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بحرین میں تجارت کے حجم میں اضافہ کیلئے ہر ممکن تعا ون کریں گے۔
جاوید ملک