افغان فورسز کی کارروائیاں ، 5پاکستانیوں سمیت داعش کے 17جنگجو ہلاک
کابل(آئی این پی) افغان نیشنل سکیورٹی اور ڈیفنس فورسز کی زمینی اور فضائی کاروائیوں میں5پاکستانیوں سمیت داعش کے 17جنگجو ہلا ک ہوگئے،دوسری جانب سابق افغان صدر حامد کرزئی نے جنوبی صوبہ ہلمند میں امریکی فضائی حملے میں شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا امریکی فورسز کی جانب سے ایسے حملے واضح خلاف ورزی ہیں، افغان دیہاتوں اور شہریوں کے گھروں پر فضائی حملے فوری طورپر روکے جائیں۔بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار میں افغان نیشنل سکیورٹی اور ڈیفنس فورسز کی زمینی و فضائی کاروائیوں میں داعش کے 17جنگجو مارے گئے جن میں 5پاکستانی بھی شامل ہیں۔صوبائی گورنر کے ترجمان عطااللہ کھوگیانی نے بتایا افغان نیشنل سکیو ر ٹی اور ڈیفنس فورسز نے داعش کے جنگجو ؤں کو ضلع دور بابا،ہسکا مینا اور آچن کے مختلف علاقوں میں نشانہ بنایا۔دہشتگرد عسکریت پسندانہ کا رر و ا ئیوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے جب انھیں نشانہ بنایا گیا۔ایک اور رپورٹ کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں آ پر یشن کے دوران بارودی سرنگیں اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔ادھر ننگرہار صوبہ میں ہی داعش کیساتھ جھڑپ میں بارڈر پولیس کا ایک اہلکار ہلاک اور 3دیگر زخمی ہوگئے ۔صوبائی پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال نے بتایا جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب عسکریت پسندوں نے ضلع باٹی کوٹ میں سکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا۔
افغان کارروائیاں