نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2010ء میں ترمیم کا بل متقفہ منظور

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2010ء میں ترمیم کا بل متقفہ منظور

اسلام آباد(آئی این پی )سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2010میں ترامیم کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا، بل کے مطابق کسی قدرتی آفات کے متاثرین کی بحالی کے پروگرام میں فوقیت بیواں اور یتیم بچوں کو دی جائے گی، ترامیم کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت ہر سال این ڈی ایم اے کا اجلاس بلانے کی پابندی ہوگی، ہر چھ ماہ این ڈی ایم اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کرے گی، جبکہ متاثرین قدرتی آفات بحالی کیلئے ہر طرح کے معاشی وسائل کلیم کرسکیں گے۔سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس کنوینر کمیٹی احمد حسن کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں این ڈی ایم اے ایکٹ میں ترامیم کا بل ایم کیو ایم کے میاں عتیق کی جانب سے پیش کیا گیا جسے کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔این ڈی ایم اے ایکٹ ترامیم کا بل سینیٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر میاں عتیق نے کہا کہ پانچ سال سے وزیر اعظم کی زیر صدارت این ڈی ایم اے کا اجلاس نہیں بلایا جاسکا، ترامیم کے بعد اجلاس بلانے کی پابندی ہوگی۔

این ڈی ایم اے/ایکٹ

مزید : علاقائی