آسیہ اندرابی کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے مختلف تھانوں میں19 مقدمات درج

آسیہ اندرابی کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے مختلف تھانوں میں19 مقدمات درج

  

سری نگر(کے پی آئی) کشمیری خواتین کی تنظیم دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے خلاف مختلف تھانوں میں19 مقدمات درج ہیں جبکہ سینٹرل جیل سرینگر کے سنیئر میڈیکل آفیسرنے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ آسیہ اندرابی دمہ تناؤ،جلد میں سوزش اور کمر کے درد میں مبتلا ہے۔سرینگر میڈیا کے مطابق دختران سربراہ آسیہ اندرابی کے خلاف پولیس نے فسٹ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں چیف پراسکیوٹنگ آفیسر کے ذریعے یہ معلومات فراہم کی کہ مختلف تھانوں میں ان کے خلاف19کے قریب ایف آئی درج ہیں جن میں کوٹھی باغ،نوہٹہ اور صورہ تھانوں میں 3،3اور خانیار میں2کیس بھی شامل ہیں۔پولیس نے جو رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کی ،اس میں کہا گیا ہے کہ5 کیس زیر تحقیقات ہیں جبکہ آسیہ اندرابی کے اہل خانہ نے ان کی رہائی کیلئے عدالت کے سامنے ضمانتی درخواست پیش کی تھی،جس کے دوران انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔

آسیہ اندرابی

مزید :

علاقائی -