پشاور ‘4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

پشاور ‘4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

  

پشاور (آئی این پی)پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ،ریکٹراسکیل پر شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آج صبح پشاور اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت چار اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کی گہرائی ستائیس کلو میٹر جبکہ مرکز پاک افغان بارڈر تھا، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، فوری طور پر زلزلے سے کسی قسم کی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے

زلزلے کے جھٹکے

مزید :

علاقائی -