کراچی ،کورنگی کے مکان سے 3 لاشیں برآمد
کراچی (آئی این پی)کے علاقے کورنگی کے الیاس گوٹھ میں ایک مکان سے دو خواتین اور ایک مرد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ بدھ کوایس ایس پی ملیر راو انوار کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے باعث پیش آیا، علی نے اہلیہ ثریا اور سوتیلی بیٹی عائشہ کو قتل کرکے خودکشی کی۔ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ واقعے میں 6 سال کی ردا بھی زخمی ہوئی، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
لاشیں برآمد