پانامہ لیکس میں شامل دیگر 436 پاکستانیوں کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہو گی

پانامہ لیکس میں شامل دیگر 436 پاکستانیوں کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)شریف خاندان کے علاوہ پانامہ لیکس میں شامل دیگر 436 پاکستانیوں کے خلاف درخواست پر سماعت آج بروز جمعرات سپریم کورٹ میں ہو گی۔جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس میں شامل دیگر پاکستانیوں کیخلاف کارروائی کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ آف شور کمپنیوں والے تمام افراد کیخلاف کارروائی ضروری ہے، کارروائی نہ ہوئی تو لوٹا ہوا پیسہ واپس نہیں آ سکے گا، کرپشن کے خاتمے کیلئے تمام افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔
پانامہ لیکس

مزید :

علاقائی -