مودی سرکار صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ، ایک اور بھارتی صحافی قتل

مودی سرکار صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ، ایک اور بھارتی صحافی قتل

  

نئی دہلی (آئی این پی) مودی سرکار صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ،بھارت میں ایک اور صحافی کو قتل کردیا گیا جوگزشتہ تین ماہ کے دوران بھارت میں کسی سنیئر صحافی کو قتل کرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ایک فوجی نے ایک سنیئر صحافی کو قتل کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران بھارت میں کسی سنیئر صحافی کو قتل کرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ریاست تری پورہ میں سدیپ دتا بھومیک کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ ایک فوجی سے کسی بات پر الجھ پڑے۔ مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ بھومیک کی ہلاکت ایک فوجی دفتر کے اندر واقع ہوئی ہے۔ گولی چلانے والی فوجی کے مطابق یہ کرائم رپورٹر اس سے بندوق چھیننا چاہتا تھا۔

بھارتی صحافی قتل

مزید :

علاقائی -