وزیر اعظم نے اسماعیل شاہ کی بطور چیرمین پی ٹی اے دوبارہ تعیناتی کی سمری مسترد کردی

وزیر اعظم نے اسماعیل شاہ کی بطور چیرمین پی ٹی اے دوبارہ تعیناتی کی سمری ...

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کی سفارش کو یکسر رد کرتے ہوئے اسماعیل شاہ کی بطور چیرمین پی ٹی اے دوبارہ تعیناتی کی سمری مسترد کر دی ہے جو کہ وزیر مملکت کے منظور نظر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسماعیل شاہ کی نوازشریف سے بھی تقرری انوشہ رحمن نے کروائی تھی ان کی تعنیاتی کی مدت ختم ہوچکی تھی جس پر وزیراعظم کو ان کی دوبارہ تقرری کی سمری بھجوائی گئی جو کہ رد کردی گئی ہے اورچیرمین پی ٹی اے کی مسترد سمری کابینہ ڈویڑن کو موصول بھی ہوگئی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سمری پر سخت اعتراضات عائد کر دیے ہیں

اسماعیل شاہ

مزید : علاقائی