متعدد ڈی ایس پی عہدہ کے افسران کے تقرر و تبادلے

متعدد ڈی ایس پی عہدہ کے افسران کے تقرر و تبادلے

  

لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب نے متعدد ڈی ایس پی عہدہ کے افسران کے تقرر و تبادلے کر دئیے ہیں۔ جس میں ڈی ایس پی سول لائن فیصل آباد اسد اللہ کو ڈی ایس پی شاہ پورسرگودھا تعینات کر دیا ہے اور وہاں سے ڈی ایس پی محمد شاہد نذیر کو ڈی ایس پی کوٹ مومن سرگودھا کی خالی اسامی پر تعینات کر دیا ہے۔ اسی طرح ڈی ایس پی اعجاز حمید کو ڈی ایس پی اسلام پورہ لاہور کی خالی سیٹ پر تعینات کر دیا ہے جبکہ ڈی ایس پی خالد جاوید کو ڈی ایس پی میاں چنوں خانیوال ، تنویر احمد بھٹی کو ڈی ایس پی ایس پی یو تھری لاہور ، خالد ابوبکر کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن سی پی او آفس، محمد عمر فاروق کو ننکانہ سے ڈی ایس پی ٹریننگ پولیس ٹریننگ کالج لاہور کی خالی آسامی پر تعینات کیاہے جبکہ اکرام اللہ ملک کو ڈی ایس پی رنگ روڈ اتھارٹی تعینات ، وہاں سے ڈی ایس پی صفدر مہدی کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے سپرد کر دی ہے۔

تقرر و تبادلے

مزید :

علاقائی -