ضلعی انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب

ضلعی انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب

  

نارووال(نامہ نگار)نارووال بائی پاس پر مختلف دینی جماعتوں کی جانب سے جاری دھرنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان ذرائع کے مطابق مذکرات کامیاب ہو گئے ذرائع کے مطابق مظاہرین کا مطالبہ تھاکہ 10 نومبر کو وزیر داخلہ کے گھر کے باہر مظاہرہ میں نظر بند34افراد کو رہا کیا جائے اور ان پر مقدمات کو ختم کیا جائے ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر اور ڈی پی او عمران کشور کی یقین دہانی پر کہ34افرد کی رہائی کیلئے ہوم سیکرٹری کو لیٹرلکھ دیا اور آج شام تک قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد نظر بند افراد کو رہا کر دیا جائے گا مظاہرین نے منشتر ہونے کا اعلان کر دیا ۔

مذاکرات کامیاب

مزید :

علاقائی -