بیگم کوٹ ،چالو شراب کی بھٹی پکڑ کر ہزاروں لیٹر زہریلی شراب برآمد

بیگم کوٹ ،چالو شراب کی بھٹی پکڑ کر ہزاروں لیٹر زہریلی شراب برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سٹی نے ڈویژن میں منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے خفیہ ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ گزشتہ روز ٹیم میں شامل ادریس ٹی ایس آئی نے شاہدرہ کی حدود بیگم کوٹ میں چھاپہ مار کر چالو شراب کی بھٹی پکڑ کر کشید کی گئی ہزاروں لیٹر زہریلی شراب برآمد کر لی جو کرسمس اور نیو ائیر کے موقع پر دوسرے شہروں میں سپلائی کی جانی تھی۔ اس سارے آپریشن سے متعلقہ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کو لاعلم رکھا گیا تھا۔ گزشتہ روز ایس پی سٹی عادل میمن نے ایس ڈی پی او شاہدرہ اورایس ایچ او شاہدرہ کی سخت سرزنش کی۔

مزید : علاقائی