راوی روڈ پولیس نے زہریلی شراب کشید کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا
لاہور(کرائم رپورٹر) راوی روڈ پولیس نے زہریلی شراب کشید کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے 30لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق راوی روڈ پولیس نے کارروائی کرکے شوکت نامی شراب فروش کو گرفتار کرلیا۔ اس کے قبضے سے کشید کی گئی 30لیٹر دیسی ساختہ شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔