گوالمنڈی ، جوئے کے الزام میں گرفتار سابق ایس پی ’’انصاف ‘‘ کے لئے ایس پی سٹی کے پاس پہنچ گئے

گوالمنڈی ، جوئے کے الزام میں گرفتار سابق ایس پی ’’انصاف ‘‘ کے لئے ایس پی ...

لاہور(کرائم رپورٹر)گوالمنڈی کے علاقے میں چند روز قبل جوئے کروانے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والا ریٹائرڈ ایس پی انصاف کے لیے ایس پی سٹی عادل میمن کے پاس پہنچ گیا، ایس پی سٹی نے متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو دفتر بلا کر واقعہ کی تحقیقات کیں۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل گوالمنڈی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر جوئے کے اڈے پر سابق ایس پی میاں طاہر کو جوا کرواتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایس پی میاں طاہر گرفتار ہونے پر ایس ایچ او گوالمنڈی کو گولی مارنے کی دھمکی دیتا رہا مگر ایس ایچ او نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جیل بھجوا دیا ۔گزشتہ روز سابق ایس پی میاں طاہر انصاف کے لئے ایس پی سٹی عادل میمن کے پاس پہنچ گیا جس پر ایس پی سٹی عادل میمن نے ڈی ایس پی گوالمنڈی اور ایس ایچ کو طلب کر کے واقعہ کی تحقیقات کیں اور متعلقہ افسران کی باز پرس بھی کی کہ واقعہ میڈیا کے علم میں کیوں لایا گیا، اس کی وجہ سے محکمہ پولیس کی بدنامی ہوئی ہے۔

مزید : علاقائی