صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم
لاہور(خبرنگار )صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں شیخ بلا ل کی فیملی کو یر غما ل بنا ڈاکو 4لا کھ ما لیت کی نقد ی اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔شما لی چھا ؤ نی کے علا قے میںیا سر کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر3لاکھ 45ہزار کی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔اقبا ل ٹا ؤ ن کے علا قہ میں ثا قب کے گھرسے فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈاکو2لا کھ70ہزار کی نقد ی ، طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ ما ڈل ٹا ؤ ن کے علا قہ میں طا رق کے گھر میں اس کی فیملی سے ڈاکوایک لاکھ65ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔شیر ا کو ٹ کے علا قہ سے کا شف کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈاکو 3لاکھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن جبکہ با ٹا پو رہ کے علا قہ میں شبیر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر75ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں مغل پو رہ میں اعجا ز،فیکٹر ی ایر یامیں شہبا زکی گاڑیاں اوربا ٹا پو ر میں فا روق،سو ل لا ئن میں ظہور ،ڈیفنس اے میں شفیق ،شا د با غ میں احسا ن اور ما ڈل ٹا ؤ ن میں کا شف کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔