سوشل میڈیا پر لوگوں کو مسائل کا حل بتا کر لوٹنے والے دو جعلی پیر گرفتار

سوشل میڈیا پر لوگوں کو مسائل کا حل بتا کر لوٹنے والے دو جعلی پیر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) راوی روڈ پولیس نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو مسائل کا حل بتا کر لوٹنے والے دو جعلی پیر گرفتار کرلئے۔ ایس ایچ او راو ی روڈ عا صم رفیع نے بتا یا کہ دو سگے بھائیوں ضیغم اور وسیم نے فیس بک پر شاہ جی کے نام سے اکاؤنٹ بنا رکھا تھا۔س کے ذریعے وہ سادہ لوح شہریوں کو لوٹا کرتے تھے۔ ملزمان نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ وہ پہلے ملتان میں جعلی پیر بن کر لوگوں کو لوٹتے تھے، جس کے بعد 2008 میں انہوں نے لاہور میں کام شروع کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پسند کی شادی اور میاں بیوی میں جھگڑے کے سائلین ان سے رابطہ کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بھاری رقم اور اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -