اسلام پورہ ، تیز رفتار ٹرک نے نوجوان موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا

اسلام پورہ ، تیز رفتار ٹرک نے نوجوان موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا

لاہور (خبرنگار) اسلام پورہ کے علاقہ میں تیز رفتار ٹرک نے نوجوان موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ بند روڈ پر 26 سالہ نوجوان شاہ نواز موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک کے ڈرائیور نے اسے بری طرح کچل دیا، جس کے باعث شاہ نواز موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے متوفی کی نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : علاقائی