باٹا پور، نہر سے ملنے والی 50 سالہ خاتون کی نعش ورثا کے سپرد

باٹا پور، نہر سے ملنے والی 50 سالہ خاتون کی نعش ورثا کے سپرد

لاہور(خبرنگار) باٹا پور کے علاقہ میں نہر سے ملنے والی 50 سالہ خاتون رضیہ بی بی کی نعش پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے۔ پولیس کے مطابق رضیہ بی بی کا ذہنی توازن درست نہ تھا،وہ بی آر بی نہر کا پل عبور کر رہی تھی کہ اچانک نہر میں گر گئی ۔ رضیہ بی بی اتوکے اعوان گاؤں کی رہائشی اور پانچ بچوں کی ماں تھی۔

مزید : علاقائی