پنجاب پولیس کی سابقہ وردی دوبارہ بحال کرنے کافیصلہ

پنجاب پولیس کی سابقہ وردی دوبارہ بحال کرنے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کی وردی ایک بار پھر تبدیل کرنے کافیصلہ، پنجاب پولیس کی وردی تبدیل ہونے پرپولیس افسران اوراہلکاران تحفظات کاشکار ، دیہاتوں میں پولیس کاوقار مجروح اور وردی کا رعب اور دبدبہ ختم ہورہاتھا۔ تفصیلات کے مطابق سابق آئی جی پنجاب نے پولیس کی سابقہ وردی کی ممانعت کرکے نئی وردی لاگوکی تھی جو آئی جی پنجاب سے لے کر کانسٹیبل تک کے ملازمین کیلئے لازمی قرار دی گئی تھی۔ اس فیصلے کے بعد 70فیصد افسران و اہلکاران نے نئی وردی اپنی جیب سے خرید ی تھی لیکن اس دوران پولیس افسران او راہلکاران نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس وردی کی وجہ سے دیہی علاقوں کے لوگ انہیں پولیس افسر ماننے کو تیار نہیں ہیں بلکہ وہ انہیں بہروپیا کہتے ہیں اور وردی تبدیل ہونے سے پولیس وردی کا رعب ختم ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا نئی وردی کو حساس ادارے کی وردی سے ملانے کی بھی کوشش کی گئی ہے جس سے حساس ادارے کی عزت و وقار پر بھی اثر پڑ سکتا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے ان وجوہات کی بنا پ نئی وردی منسوخ کر کے دوبارہ پرانی وردی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یکم جنوری 2018سے پرانی وردی دوبارہ بحال ہو جائے گی ۔

مزید :

علاقائی -