فرنٹ ڈیسک عملے کی بدولت پولیس اور عوام کی درمیان خلیج کم ہوئی : رانا ایاز سلیم

فرنٹ ڈیسک عملے کی بدولت پولیس اور عوام کی درمیان خلیج کم ہوئی : رانا ایاز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن لاہوررانا ایاز سلیم نے کہا ہے کہ فرنٹ ڈیسک پر کام کرنے والے پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ شہریوں کی مشکلات کے حل میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، عملے کی خوش اخلاقی کی بدولت پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج کم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرنٹ ڈیسک پراجیکٹ پولیس فورس کے مجموعی تشخص کو بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوا ہے، فرنٹ ڈیسک پر فرائض انجام دینے والا تمام اسٹاف اپنی کارکردگی کو بہترسے بہتربناتے ہوئے سائلین کے مسائل کے حل کیلئے خلوص نیت اور لگن سے عمل پیرا رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا ہال میں لاہور کے تمام تھانوں میں تعینات پولیس اسٹیشن اسسٹنٹس کے ساتھ میٹنگ کے دوران کیا۔ اْنہوں نے مزیدکہا کہ یہ انسانی فطرت ہے کہ وہ مشکل لمحات میں کسی ہمدرد اور مدد گار کو تلاش کرتا ہے لہذا فرنٹ ڈیسک کے سٹاف کا رویہ شہریوں کے لئے ہمدرد اور مددگار ساتھی جیساہی ہوناچاہئے۔ پریشان حال شہریوں کی بات تسلی سے سن لی جائے تو ان کی آدھی پریشانی ویسے ہی دور ہوجاتی ہے جبکہ باقی پریشانی آپ کی توجہ اورمسئلے کے فوری حل کیلئے اقدامات دور کردیتے ہیں۔اس میٹنگ میں فرنٹ ڈیسک پر کام کرنے والے سٹاف نے سروس میں بہتر ی کیلئے تجاویز بھی پیش کیں جن کو سننے کے بعد ایس ایس پی ایڈمن لاہوررانا ایاز سلیم نے موقع پر ہی متعدد احکامات جاری کئے۔انہوں نے مزید کہا سائلین کے مسائل کے تدارک کیلئے تمام آفیسرز آپس میں رابطہ رکھیں اور ڈیوٹی کو اللہ پاک کی جانب سے لگایا گیافرض سمجھ کر مظلوم اور بے سہارا عوام کے مسائل حل کریں اور انکی دعاؤں کی بدولت اپنی دنیا اور آخرت دونوں سنوار لیں۔

مزید :

علاقائی -