اٹلس ہنڈا اور ٹی آرایس ایف کی معاونت سے ٹریفک شعور بیداری کی تقریب

اٹلس ہنڈا اور ٹی آرایس ایف کی معاونت سے ٹریفک شعور بیداری کی تقریب

لاہور(کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمدکی ہدایت پر اٹلس ہنڈا اورٹی آرایس ایف کی معاونت سے ہربنس پورہ کینٹ کے سکول میں ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے ٹریفک شعور بیداری مہم کے سلسلے میں تقریب منعقد کی- اس موقع پرایس پی سٹی محمد آصف صدیق، اٹلس ہنڈا کے نیشنل روڈ سیفٹی مینجر تسلیم شجاع، چےئر مین ٹی آرایس ایف خورشید الزمان خوشحالی ،سکول سٹاف،طلباء اور انکے والدین موجود تھے۔ایس پی سٹی نے شرکاء کو ٹریفک آگاہی کے بارے میں لیکچر دیا اور ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے پمفلٹ تقسیم کئے۔ بعد ازاں ٹریفک آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ایس پی سٹی محمد آصف صدیق نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور ہم ان میں ٹریفک قوانین بارے شعور اجاگر کرکے ایک مہذب قوم بنا سکتے ہیں،علاوہ ازیں رائے اعجاز احمدنے روڈ سیفٹی یونٹ کے ہمراہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ شماریات میں طلبا وطالبات کو ٹریفک قوانین کی پابندی اور روڈسیفٹی پر آگاہی لیکچر دیا۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ آج کے طلبہ کل کے معمار ہیں۔سڑکوں پر ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مثبت اقدامات کئے جا رہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف تعلیمی اداروں میں ٹریفک لیکچرز کے ذریعے طلبہ و طالبات کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کا شعور اجاگر کیا جارہا ہے۔ہم لوگ ٹریفک قوانین توڑنا جرم نہیں سمجھتے۔ٹریفک قوانین میں غلطی چھوٹی بڑی نہیں،غلطی ہوتی ہے،جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ سڑکوں پر شہریوں کا برتاؤ کسی بھی ملک کے معاشرتی اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔سڑکوں پر منظم ٹریفک کے حصول کیلئے ٹریفک پولیس کے ساتھ ساتھ طلبہ کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔طلبہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل نہ چلائیں۔حادثات میں اموات کی سب سے بڑی وجہ سر پرچوٹ لگنے سے ہو رہی ہیں جبکہ دوران ڈرائیونگ کار میں سیٹ بیلٹ کے استعمال کیا جائے۔

مزید : علاقائی