قتل و ڈکیتی قتل کے مقدمات میں اشتہاری ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر) ساندہ پولیس نے قتل و ڈکیتی قتل کے مقدمات میں اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم اظہر کے قبضہ سے پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم قتل اور ڈکیتی قتل کے کئی کیسوں میں اشتہاری اور پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔