ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر401مقدمات درج، 7 ملزمان گرفتار

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر401مقدمات درج، 7 ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کرائم رپورٹر) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر401مقدمات درج، جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے7 ملزمان گرفتار،5شرابیوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر401ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے،دریں اثناء پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے جعلی نمبرپلیٹ لگانے اور غیر قانونی سبزنمبرپلیٹس لگانے کے جرم میں7 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے جبکہ ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت 10 ملزمان کو پولیس کے حوالے کیا۔ علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے 5شرابیوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے۔ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے مزید کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی گیس سلنڈرنصب کرنے کے جرم میں20ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔

مزید :

علاقائی -