باٹا پور، پولیس کومخبری کے شک میں دو گروپوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ

باٹا پور، پولیس کومخبری کے شک میں دو گروپوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ

لاہور(خبرنگار) باٹا پور کے علاقہ میں پولیس کومخبری کرنے کے شک میں ایک گروپ نے دوسرے گروپ پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص علی زخمی ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈوگراں کلاں کے رہائشی حامد علی کو پولیس نے منشیات فروخت کرنے کے الزام میں پکڑا۔ گزشتہ روز حامد علی عدالت سے ضمانت کے بعد واپس گھر آیا تو اس نے پولیس کو مخبری کرنے پر محلے دار علی پر فائرنگ کردی جس کے باعث نوجوان علی شدید زخمی ہو گیا ،بعد ازاں زخمی نوجوان علی نے بھی مخالف گروپ پر فائرنگ کردی جس کی بناء پر علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ڈی ایس پی مناواں سرکل کے مطابق فائرنگ کرنے والے دونوں گروپوں کے افراد موقع سے فرار ہو گئے ہیں تاہم دونوں گروپوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی