اقبال ٹاؤن ،پولیس نوجوان کو زخمی کرنے والے ملزمان کوگرفتار نہ کر سکی
لاہور(خبرنگار)تھانہ اقبال ٹاؤن کے علاقے میں چند روز قبل دیرینہ دشمنی پر نوجوان کو زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار نہ ہو سکے ۔ پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لینے لگی ۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اقبال ٹاؤن کے علاقے زینت بلاک میں معمولی تلخ کلامی پر دانش نامی شخص نے اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ زبیر،محسن اور اس کے ساتھیوں پر چھری کے وار سے حملہ کیا.جس کے نتیجے میں زبیر چھریوں کے وار سے شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے ۔زبیر کو فوری طبی امداد کے لیے ریسکیو1122 کے ذریعے جناح ہسپتال میں منتقل کیا گیاجہاں اس کا علاج جاری ہے۔ دوسری جانب پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی ہے۔