ڈولفن فورس کی کارکردگی سے شہریوں میں احساس تحفظ پیدا ہوا ہے : فیصل شہزاد

ڈولفن فورس کی کارکردگی سے شہریوں میں احساس تحفظ پیدا ہوا ہے : فیصل شہزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی مجاہد و ڈولفن فیصل شہزاد کی زیرِصدارت ڈولفن سکواڈ کی کارکردگی کے حوالہ سے اجلاس ،ڈولفن سکواڈ کی رواں سال کے10 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ایس پی مجاہد و ڈولفن سکواڈ فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں جرائم کی بیخ کنی و دیگر سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لئے ایک نئی ہمہ جہت فورس کی اشد ضرورت تھی جو اپنے اقدارواوصاف کے علاوہ جدید سہولتوں سے بھی آراستہ ہو۔ڈولفن اس لحاظ سے منفرد فورس کے طور پر سامنے آئی ہے جس سے شہریوں میں نہ صرف احساس تحفظ پیدا ہوا ہے بلکہ شہریوں کی جان ومال واملاک کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار ایس پی مجاہدوڈولفن نے ڈولفن سکواڈکی گزشتہ 10ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ایس پی مجاہدو ڈولفن نے رواں سال کے10ماہ کے دوران ڈولفن سکواڈ نے ریسکیو15کی 12953کالز پر ریسپانڈ کرتے ہوئے شہریوں کو ریسکیو کیا اور سٹریٹ کریمنلزوروڈرابری وراہزنی کے ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا،علاوہ ازیں دورانِ پٹرولنگ 652780 گاڑیوں، 649647 موٹر سائیکلوں اور 66 ہزار سے زائد مشکوک افراد کو شناختی حوالہ سے دستیاب جدید انڈرائیڈ سسٹم سے چیک کیا۔ڈولفن سکواڈکی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں دورانِ پٹرولنگ و سنیپ چیکنگ مجموعی طور پر 198ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے80پسٹل، 05رائفلیں،74میگزینز و درجنوں گولیاں و کارتوس اور425بوتلیں شراب برآمد کیں۔ علاوہ ازیں ڈولفن سکواڈ نے ڈکیتی و روڈ رابری میں ملوث60خطرناک سٹریٹ کریمینلز کو گرفتار کیا۔ ڈولفن سکواڈ نے مین شاہراہوں پر ون ویلنگ، جعلی نمبر پلیٹ و ہلڑ بازی کے53 مقدمات بھی درج کروائے اور دوانِ سنیپ چیکنگ 45موبائلز فونز،03چوری شدہ کاریں و20 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کیں۔ڈولفن سکواڈ نے کرائم کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے 15گمشدہ بچوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ ڈولفن اپنے کردار اور افعال سے اپنے قیام کے فیصلے کو درست ثابت کریں گے اور صوبائی دارالحکومت کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مزید :

علاقائی -