مختلف مقامات پر آتشزدگی ، ایک گاڑی سمیت لاکھوں کا سامان جل گیا

مختلف مقامات پر آتشزدگی ، ایک گاڑی سمیت لاکھوں کا سامان جل گیا

لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں ایک گاڑی سمیت مختلف مقامات پر آتشزدگی کے باعث لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ مانگا منڈی کے علاقے ملتان روڈ پر ایک گاڑی میں وائرنگ شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث لاکھوں مالیت کی گاڑی مکمل جل کر تباہ ہو گئی۔ دریں اثناء اسلام پورہ کے علاقے میں واقعہ ڈینٹل ہسپتال کے سکیورٹی آفس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ہزاروں مالیت کا سامان جل گیا۔ علاوہ ازیں نشتر کالونی کے علاقے میں جاوید کے گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو فائرسروس کے عملے نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔

مزید : علاقائی