موٹرسائیکل چوری ،مجرم کو 3 ماہ قید کی سزا

موٹرسائیکل چوری ،مجرم کو 3 ماہ قید کی سزا

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ سعدیہ سلطانہ نے موٹرسائیکل چوری کے کیس میں مجرم وقاص محمود کو 3 ماہ قیدکا حکم سنا دیا ہے ۔وقاص محمودکے خلاف تھانہ مسلم ٹاؤن میں موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج تھا،پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش موٹرسائیکل چوری کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے ،ملزم کو قانون کے مطابق سزا کا حکم جاری کیا جائے جس پرعدالت نے مجرم وقاص محمود کو 3ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔

مزید : علاقائی