نوازشریف سے جب بھی ہاتھ ملایا دھوکا دیا ، اپنا بویا کاٹ رہے ہیں:بلاو ل بھٹو

نوازشریف سے جب بھی ہاتھ ملایا دھوکا دیا ، اپنا بویا کاٹ رہے ہیں:بلاو ل بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور، گوجرہ(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوز رداری نے کہا ہے ہم نے نوازشریف سے جب بھی ہاتھ ملایا انہوں نے ہمیشہ دھوکا دیا ، نوازشریف اپنا بویا خود کاٹ رہے ہیں ۔گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات چودھری منظو احمد سے ملاقات اور قبل ازیں ہولوگرام کے ذریعے گجر خان میں دو مقامات پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزردار ی کا کہنا تھا نوازشریف اپنا ماضی دیکھیں اور پھرہم سے گلہ کریں، موجودہ صورتحال نوازشریف کی اپنی ذات کی وجہ سے ہے اس میں ہم سے گلہ کیسا، انہوں نے پی سی او ججز کو تحفظ دیا اور سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی محبت میں آکر میثاق جمہوریت کو توڑا ۔ پیپلزپارٹی نے کبھی کسی سے بیو فا ئی نہیں کی ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے میرے نانا اور والدہ بھی اعلیٰ سیاست کے اقدار کے امین رہے ہیں اور ہم بھی اسی پر کا ر بند ہیں ۔ نااہل حکمرانوں اور اقتدار کے بھوکے سیا ستد ا نو ں کی عوامی مسائل پر ذرا بھی توجہ نہیں،پچاس سال پہلے کے حالات اور آج کے حالات میں کوئی خاص فرق نہیں،اس وقت ایک آمر مسلط تھا اور اِس وقت ایک نام نہاد منتخب حکومت ہے ،ہم آج بھی اپنے نظریے پر قائم ہیں، پیپلز پارٹی ترقی پسند سیاست کی امین ہے۔ مہنگائی نے لوگوں کی کمر توڑ دی، ملکی دولت چند خاندانوں تک محدود ہو چکی ہے ،ہر سال 30 لاکھ نوجوان بیروزگاروں کی صف میں کھڑے ہیں، وہ ملک ترقی کیسے کرے گا جہاں معاشی ناانصافی و یکساں مواقع نہ ہوں ۔پچاس سا ل پہلے کے حالات اور آج کے حالات میں کوئی خاص فرق نہیں،اس وقت ایک آمر مسلط تھا اور اِس وقت ایک نام نہاد منتخب حکومت ہے ۔ پچا س سال پہلے شہید بھٹو نے نظام کیخلاف علم بغاوت بلند کیا،شہید بھٹو نے غریبوں اور محنت کشوں کی بات کی، عوام کو آواز اور نظریہ دیا، شہید بھٹو نے عوام کا ہاتھ شہید بی بی کے ہاتھ میں دیا تھا،شہید بی بی نے شہید بھٹو کی روایت کو برقرار رکھا۔ ہم آج بھی اپنے نظریئے پر قائم ہیں، پی پی پی آج بھی ترقی پسند سیاست کی امین ہے۔ پنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجر خان کے لوگ 5دسمبر کو اسلام آباد پہنچیں،مجھے آپ سب لوگوں کا انتظار رہے گا۔پیپلزپارٹی کے ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج شام 7بجے مقامی ہوٹل میں پارٹی رہنما منظورمانیکا کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شریک ہونگے ۔

مزید :

صفحہ اول -