نئی حلقہ بندیوں کا معاملہ،حکومت نے سینیٹ میں قانون سازی کیلئے پیپلزپارٹی سے مدد مانگ لی

نئی حلقہ بندیوں کا معاملہ،حکومت نے سینیٹ میں قانون سازی کیلئے پیپلزپارٹی سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن )حکومت نے سیاسی بحران سے نکلنے کیلئے پیپلزپارٹی سے سینیٹ میں مدد مانگ لی، نئی حلقہ بندیوں کے معاملے پر وزیراعظم نے خورشید شاہ سے رابطہ کرکے قانون سازی کیلئے سینیٹ میں ساتھ دینے کی درخواست کردی۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پارلیمینٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سپیکر چیمبر میں مجھ سے 12منٹ ملاقات کی جس میں شاہد خاقان عباسی نے سینیٹ میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے حکومت کے آئنی ترمیم بل کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت کی مدد مانگی ہے لیکن میں نے وزیر اعظم کو بتادیا ہے کہ اس حوالے سے میں ان کی کوئی مدد نہیں کرسکتا لیکن ان کا پیغام اپنی اعلیٰ قیادت تک پہنچا دوں گا جس پر شاہد خاقان عباسی نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے آصف زرداری یا بلاول بھٹو سے ملاقات یا فون پر رابطے کیلئے بھی تیار ہیں ۔خورشید شاہ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کا پیغام اعلیٰ قیادت تک پہنچا دیا ہے اب اعلیٰ قیادت ہی سینیٹ میں حکومت کے آئینی ترمیم کے بل کی حمایت یا شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کا فیصلہ کرے گی۔
حکومت/پیپلز پارٹی

مزید :

صفحہ اول -