سعودی عرب پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے، امریکہ

سعودی عرب پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے، امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(آن لائن) امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے وارننگ جاری کی ہے کہ سعودی عرب کے کئی شہروں پر دہشت گردوں کے حملے کیخطرات ہیں اس لیے امریکی شہری سفر کے حوالے سے احتیاط کریں۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو جاری کی گئی وارننگ میں آگاہ کیا ہے کہ ریاض، جدہ اور ظہران سمیت تمام اہم سعودی شہروں پر حملوں کے خطرات ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق شہری سعودی عرب میں سفر کے دوران خطرات کو پیش نظر رکھیں۔امریکی محکمہ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ حملے کہیں بھی اور کسی بھی وقت کیے جاسکتے ہیں ۔
امریکہ

مزید :

صفحہ اول -