آپ بیرون ملک جائیں گے اور ۔۔۔۔۔۔خواب میں دوڑلگانے کی تعبیرکوجان لیجئے

آپ بیرون ملک جائیں گے اور ۔۔۔۔۔۔خواب میں دوڑلگانے کی تعبیرکوجان لیجئے
آپ بیرون ملک جائیں گے اور ۔۔۔۔۔۔خواب میں دوڑلگانے کی تعبیرکوجان لیجئے

  

لاہور( نظام الدولہ) خواب میں دوڑ لگانا اچھی علامت ہے۔ جو لوگ خواب میں تیز اور دور تک خود کو دوڑتا ہوا دیکھتے ہیں تو اسکی بیان کردہ تعبیر کے مطابق ایسا شخص لمبے سفر پر نکلے گا۔ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ وہ خواب میں کسی جانور کو دوڑاتا ہوا نظر آئے تو اسکا مطلب بھی یہی ہے۔

اگرگاڑی کو دوڑاتا ہوا دیکھ لے تو اسکی تعبیر کے مطابق وہ اپنے اہل خانہ کو بھی سفر پر لے کر جائے گا۔کئی بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ وہ دوڑتے ہوئے دوسروں سے آگے نکلنے کو کوشش کرتا ہے تو تعبیر کے مطابق ایسا شخص دولت کی حرص و ہوس میں آگے بڑھے گا ۔اگر یہ دیکھ لے کہ دوڑتے ہوئے گر گیا ہے تو سفر کے دوران تکلیف اٹھانے کی علامت ہے۔خواب میں دوڑنے کی ایک تعبیر یہ بھی بیان کی جاتی ہے کہ ایسا انسان اپنے پیدا ہونے والے خوف پر قابو پانے کی کوشش کرے گا۔

خواب میں کنگھی کرتے ہوئے دیکھنا ،ایسے کاموں سے چھٹکارے کی علامت ہے جس کی وجہ سے زندگی میں پریشانیاں اٹھارہے ہوتے ہیں

مزید :

روشن کرنیں -