جشن میلاد کے قریب آتے ہی شہر بھر میں چراغاں‘ عمارتیں جگمگ جگمگ

جشن میلاد کے قریب آتے ہی شہر بھر میں چراغاں‘ عمارتیں جگمگ جگمگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)جشن عید میلادالنبیؐ کے قریب آتے ہی شہر بھر میں جشن کا سماں پیدا ہو گیا ہے، عمارتوں، گھروں اور مساجد کو برقی قمقموں سے سجائی جانے لگیں جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں ملتان سمیت ملک بھر میں میلاد کی محافل کے انعقاد کا بھی سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ جشن عید میلادالنبیؐ یکم دسمبر بروز جمعۃ المبارک بمطابق 12 ربیع الاول کو ملتان سمیت ملک بھر میں انتہائی عقیدت(بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

و احترام سے منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ملتان میں سینکڑوں کی تعداد میں جلوس نکالے جائیں گے جو بعد میں مرکزی جلوسوں میں شامل ہو جائیں گے۔ علاوہ ازیں مرکزی میلاد کمیٹی شاہ رکن عالم کالونی کے زیراہتمام 26 ویں سالانہ میلاد ریلی 26 نومبر بروز اتوار دن ایک بجے میلاد چوک(تھانہ چوک)شاہ رکن عالم کالونی سے شروع ہوکر جامع مسجد ابوبکر صدیقؓ پر اختتام پذیر ہوگی۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی میلاد کمیٹی کے سینئر نائب صدر مسعود خالد علوی نے کہا ہے کہ میلاد ریلی کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔علماء و مشائخ سمیت شہر بھر کی معزز شخصیات کو دعوت نامے جاری کردئے گئے ہیں اس موقع پر غلام حسین انصاری،محمد فیاض حامدی،ذوالفقار علی اور دیگر بھی موجود تھے۔