نواز شریف کو عوام سے دور رکھنے کی ایک اور سازش ناکام ہوگئی ہے‘ میاں اسلام اسلم

نواز شریف کو عوام سے دور رکھنے کی ایک اور سازش ناکام ہوگئی ہے‘ میاں اسلام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیاقت پور (نامہ نگار)رکن صوبائی اسمبلی میاں اسلام اسلم نے کہا ہے کہ میاں نوزشریف کو اپنی جماعت کے کارکنوں اور عوام سے دور رکھنے کی ایک اور سازش ناکام ہو گئی ہے اپنی رہائش(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

گاہ پر قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کا نواز شریف مخالف بل مسترد ہونے پر منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ارکان قومی اسمبلی نے میاں نوازشریف سے وفاداری کی تاریخ رقم کی ہے چےئرمین میونسپل کمیٹی راشد رفیق چوہدری نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ نے 18سے 20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ،پاکستان ریلویز کی بحالی اور اداروں کی مضبوطی کے لیے دن رات کام کیا نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے تاحیات صدر رہیں گے تقریب میں عامر فاروق یزدانی ،ظفر اقبال پنسوتہ ،چوہدری محدم رفیق ،اظہر بلاوچ ،خالد محمود گجر ،چوہدری رمضان ایم ڈی ،سید شہباز شاہ ،احسن شفیع ،راشد شاہین چوہان،حاجی شبیر عامر اور دیگر کارکن موجود تھے اس موقع پر کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔
اسلام اسلم