کارڈیالوجی سنٹر ملتان کی 3 ہفتے سے بند کیتھ لیب انجیوگرافی مشین دوبارہ چالو

کارڈیالوجی سنٹر ملتان کی 3 ہفتے سے بند کیتھ لیب انجیوگرافی مشین دوبارہ چالو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) چوہدری پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کی تین ہفتے سے بند کیتھ لیب انجیو گرافی مشین کو گذشتہ(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

روز دوبارہ چالو کر دیاگیا واضح رہے اس مشین کی بیٹریوں میں تین ہفتے سے قبل اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں انجیو گرافی مشین بند ہوگئی مذکورہ ہسپتال کی انتظامیہ نے اس واقعہ کی اطلاع نجی کمپنی کو دی جنہوں نے مشین انڈر وارنٹی ہونے کے باعث 22 بیٹریاں جرمنی سے منگوائی اور ان کو گذشتہ روز مشین کے ساتھ لنک کرکے چالو کردی ہے اور مریضوں کو انجیو گرافی کی سہولت فراہم کی گئی ۔