نواز کو بچانے کیلئے قوانین میں ترمیم کی کوشش ہو رہی ہے‘ جمشید دستی

نواز کو بچانے کیلئے قوانین میں ترمیم کی کوشش ہو رہی ہے‘ جمشید دستی

  

مظفر گڑھ(نامہ نگار)پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئر مین ورکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ اور مرکزی سیکرٹری جنرل رانا محبوب اختر نے کہا ہے کہ عدالت کی طرف سے کیے گئے نا اہل شخص کی پارٹی سر براہی کے لیے اہلیت کا بل منظور (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

ہو نے سے دنیا بھر میں ملکی پارلیمنٹ کا وقار مجروع ہوا ہے ۔آج تک قومی اسمبلی کو اہمیت نہ دینے والوں کو اسی اسمبلی کا سہارا لینا پڑا ہے ۔ جو شخص خود اسمبلی ممبر بننے کی اہلیت نہیں رکھتا وہ پارٹی سر براہ کیسے ہو سکتا ہے۔قومی اسمبلی سے اپوزیشن کے بل کو مسترد کیے جانے سے مسلم لیگ(ن)اور اسکے ممبران پارلیمنٹ سمیت حکومت کے اتحادیوں کی پوری قوم مذمت کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس قانون کی منظوری سے پارلیمنٹ پر عوام کا اعتماد مجروع ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کو بچانے کے لیے نیب قوانین میں تبدیلیاں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔قومی مجرموں اور کرپٹ افراد کو تحفظ دینے کی ہر کوشش کو عوام ناکام بنا دیں گے۔جبکہ سیاست کو کاروبار سمجھنے والوں کو عوام آئیندہ الیکشن میں مسترد کر دیں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ روپوش وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاکستان لایا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -