راجن پور کے عوام کو انصاف کی فراہمی مشن ہے‘ رائے ایوب مارتھ

راجن پور کے عوام کو انصاف کی فراہمی مشن ہے‘ رائے ایوب مارتھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے محمد ایوب مارتھ نے ڈسٹرکٹ بار میں لائبریری کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ میں تمام وکلاء کا نئے آنے والے ججز صاحبان کو ویلکم پارٹی دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا ہے کہ ضلع راجن پور پنجاب کا(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

پسماندہ علاقہ ہے میری کوشش ہے کہ یہاں کی عوام کو انصاف فراہم کروں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار کے صدر انا مختیار احمد اور جنرل سیکریٹری ملک ابوبکر ابراہیم نے کہا ہے کہ ہم آنے والء نئے ججز کو ویلکم کرتے ہیں۔اور جانے والے کی الوداعی پارٹی دیتے ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج سرفراز خان،ایڈیشنل سیشن جج قمر الزمان بھٹی،ایڈیشنل سیشن جج حماد قریشی،سینئر سول جج ایڈمن ملک محمد ندیم اقبال،سینئر سول جج خرم شہزاد خان میرانی،سول جج میاں محمد احمد،سول جج غلام جابر،سول جج خرم سہیل محمود ،سول جج جواد ظفر اور تمام وکلاء نے شرکت کی۔