عمران نے شریف خاندان کی کرپشن کیخلاف قانونی جنگ جیت کربدعنوانی کے راستے مسدود کردیئے‘ جہانزیب خان کھچی

عمران نے شریف خاندان کی کرپشن کیخلاف قانونی جنگ جیت کربدعنوانی کے راستے ...

میلسی(نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف کی سنٹرل کمیٹی کے ممبرایم پی اے جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور موجودہ حکومت کے وزراء نے اپنی (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

کرپشن بے نقاب ہونے پر عدلیہ اور ملکی وقار کے حامل اداروں کیخلاف مذموم پروپگینڈا مہم شروع کر رکھی ہے جس کے ذریعے وہ اپنی لوٹی دولت کا تحفظ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شریف خاندان کی کرپشن کیخلاف قانونی جنگ جیت کر ملک میں کرپشن کلچر کے سامنے بند باندھ دیا ہے نیب کی جانب سے کرپٹ سیاستدانوں اور سرکاری افسران کیخلاف کاروائی کا آغاز احسن عمل ہے انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں عوام کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کر دیگی اور تحریک انصاف چاروں صوبوں سے کلین سویپ کرے گی اور عمران خان ملک کے آئندہ وزیر اعظم ہوں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر