مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جہانیاں کے رہنماؤں کی سینیٹر نہال ہاشمی سے ملاقات‘ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ جہانیاں کے رہنماؤں کی سینیٹر نہال ہاشمی سے ملاقات‘ ملکی ...

ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان ) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ جہانیاں کے تحصیل صدرراؤ معین اسلام نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

رہنماو سینٹر نہا ل ہاشمی سے اہم ملاقات کی،اس ملاقات کے دوران سینٹر نہال ہاشمی نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر سینٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ میاں نواز شریف کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا،قومی اسمبلی میں میاں نواز شریف کے خلاف پیش کردہ بل کا مسترد ہونا حق سچ عوام کی فتح ہے،نواز شریف کے حق میں قومی اسمبلی اراکین کا فیصلہ خوش آئند ہے،حق سچ کی جنگ میں ہم میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں،سازشی عناصر کو کبھی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے،انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں تمام اراکین متحد ہیں،میاں نوازشریف کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملنے والا،الیکشن 2018میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیا ب ہوگی،میاں نواز شریف دوبارہ پاکستان کے وزیر اعظم ہوں گے،اس موقع پر راؤ معین اسلام کی طرف سے سینٹر نہال ہاشمی کو جہانیاں آمد کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی،اس موقع پرمسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا ٹیم سندھ کے ہیڈ خرم بھٹی بھی موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر