8ماہ کے دوران کروڑوں مالیتی سمگلڈ گاڑیاں ، موبائل فونز ضبط کیے گئے ، ڈاکٹر مسعود عمران

8ماہ کے دوران کروڑوں مالیتی سمگلڈ گاڑیاں ، موبائل فونز ضبط کیے گئے ، ڈاکٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوز رپورٹر) کلکٹر کسٹم ملتان ڈاکٹر مسعود عمران احمد نے کہا ہے کہ ملتان میں جوائننگ کے آٹھ ماہ کے اس عرصہ میں کسٹم انٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے متعدد کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی سمگلڈ گاڑیاں، سپیئر پارٹس، موبائل فونز اور بھاری مقدار میں ایرانی ڈیزل کی کھیپ (بقیہ نمبر21صفحہ7پر )

ضبط کی گئی ہیں۔ مارچ 2017ء سے نومبر 2017ء تک 90ہزار لیٹر ایرانی سمگلڈ ڈیزل مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 87سمگلڈ گاڑیاں جن کی مالیت 17کروڑ روپے ہے جبکہ تازہ ترین کارروائی میں کینٹ کے مال پلازہ سے ملحقہ علاقہ مین ایک رہائشگاہ پر چھاپہ مار کر ساڑھے 9ہزار سمگلڈ موبائلز فون ضبط کیے گئے ہیں۔ اور اس سے قبل سپیئر پارٹس ، ٹائرز، الیکٹرونکس اور دیگر متفرق سامان ضبط کیا گیا ہے۔ جس کی مالیت 26کروڑ روپے ہے کسٹم ٹیموں کے اہکاران کا میاب کارروائیوں پر تحسین کے لائق ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کسٹم کلکٹریٹ کے میٹنگ روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا ،کسٹمز ایف بی آر محمد زاہد کھوکھر چیف کلکٹر کسٹمز ، زیباحئی اظہر کی ہدایات پر سمگلنگ و سمگلروں کے خلاف سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ملک میں سمگلنگ کا بنیادی سبب افغانستان اور ایران بارڈر ہیں جن پر مؤثر مانیٹرنگ نہ ہونے کے باعث سمگلروں کو ایک وسیع مارکیٹ میسر آرہی ہے تاہم اب کسٹم ٹیموں سمیت دیگر فورسز بھی سمگلروں کیخلاف بھر پور تعاون کررہی ۃٰں جس کے باعث بڑی حد تک کنٹرول کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ کارروائی میں موبائل فونز کی ضبطگی کے بعد مقدمہ کا انداج کرلیا گیا ہے۔ اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔