حافظ سعید کی نظر بندی کا خاتمہ اسلام دشمنوں کیلئے بری خبر ہے‘ میاں سہیل

حافظ سعید کی نظر بندی کا خاتمہ اسلام دشمنوں کیلئے بری خبر ہے‘ میاں سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)جماعۃ الدعوۃ ضلع ملتان کے مسؤل میاں سہیل احمدنے امیر جماعۃ الدعوۃ حافظ محمد سعید کی نظر بندی کی حکومتی درخواست مسترد ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ محمد سعید کو اللہ نے سرخرو کیا ہے۔فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ ہماری عدالتیں آزاد ہیں ۔مودی کے یاروں کو(بقیہ نمبر22صفحہ7پر )

عدالت میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، آج حق کی فتح ہوئی ہے ۔بھارت، امریکہ اور اس کے حواریوں کو شکست ہوئی ہے۔میاں سہیل احمدنے کہا ہے کہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے حافظ محمد سعید کو سرخرو کیا ، تمام کارکنان نوافل ادا کریں گے، حافظ محمد سعید کی رہائی اسلام اور پاکستان دشمنوں کے لیے ایک بری خبر ہے لیکن پاکستان کے عوام کے لیے یہ خوشی کی خبر ہے کہ پاکستان کا محافظ اب ان کے درمیان ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے کشمیر کی آواز بلند کرنے پر حافظ سعید کو نظر بند کیا تھا لیکن دنیا نے دیکھ لیا کہ حافظ سعید کی نظربندی کے باوجود کارکنان کشمیر کاز سے پیچھے نہیں ہٹے ۔ہم کل بھی کشمیر کے لیے آواز اٹھا رہے تھے اور آئندہ بھی اٹھائیں گے۔میاں سہیل احمدنے کہا کہ حافظ محمد سعید ایک محب وطن ہے ان کی زندگی اسلام اور پاکستان کے لیے وقف ہے۔ جن لوگوں نے بھارت کی محبت میں محسن پاکستان کو نظر بند کیا آج وہ سڑکوں پر رسوا ہو رہے ہیں، عدالتوں سے ان کو نااہل قرار دیا گیا ہے لیکن حافظ محمد سعید کو عدالتوں سے رہائی مل رہی ہے، یہ اللہ کے انعام ہیں وہ جسے چاہتا ہے نواز دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے اس رسوا کر دیتا ہے۔حکمران اب بھی باز آ جائیں اللہ سے توبہ کریں امریکہ و بھارتی خوشنودی کے لیے کام کرنا چھوڑ دیں اور شریعت کے نفاذ کا اعلان کریں تو ان کے لیے بھی عزت ہے ۔