مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی ‘میاں مقصود

مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی ‘میاں مقصود

  

ملتان (سٹی رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ گزشتہ70سالوں سے ہندوستان نے جموں وکشمیر پراپنا غاصبانہ تسلط قائم کیا ہواہے۔بھارت جب تک مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں کرتا اس وقت تک اس سے دوستی اور تجارت نہیں ہو(بقیہ نمبر23صفحہ7پر )

سکتی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے نتیجہ میں ایک لاکھ سے زائدکشمیری شہید ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں کشمیری نوجوان انڈیا کی فوج کے ٹارچرسیلوں میں اذیت ناک سلوک برداشت کررہے ہیں۔وادی کشمیرمیں بھارت نے قتل وغارت گری کا بازار گرم کر رکھا ہے۔انہو ں نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیری شہداء کی قربانیوں کورائیگاں نہ جانے دے اور عالمی برادری پردباؤڈالاجائے کہ وہ بھارت کواپنے وعدوں کے مطابق کشمیریوں کوحق خودارادیت دینے پر مجبور کرے۔ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اور اس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور پاکستانی حکمرانوں کی بے حسی نے کشمیریوں کو سخت مایوس کیا ہے۔بھارت اگر کشمیری عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے تو اس میں اصل قصور ان عالمی اداروں اور طاقتوں کا ہے جو مسلمانوں کے ساتھ دوہرا معیاراور معاندانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں ۔

میاں مقصود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -