چوک سرور شہید سمیت صوبہ پنجاب میں 4 نئی تحصیلوں کا نوٹیفکیشن

چوک سرور شہید سمیت صوبہ پنجاب میں 4 نئی تحصیلوں کا نوٹیفکیشن

  

ملتان،کوٹ ادو، دائرہ دین پناہ، سنانواں (سپیشل رپورٹر، نمائندہ خصوصی، تحصیل رپورٹر، نامہ نگار) پنجاب حکومت نے صوبے میں مزید چار نئی تحصیل بنا کر نویٹفکیشن جاری کردیا گیا نئی بنائی گئی تحصیلوں میں ضلع مظفر گڑھ سے چوک سرور شہید کو تحصیل بنایا گیا ہے۔ضلع وہاڑی سے گگو منڈی ضلع بہاولنگر سے(بقیہ نمبر24صفحہ7پر )

ڈاھراں والا ضلع گجرات سے جلال پور جٹا شامل ہیں جن کو تحصیل بناکر نویفکیشن جاری کیا گیاہے پنجاب گورنمنٹ نے نئی تحصیل چوک سرور شہید مظفرگڑھ ڈسٹرکٹ کا نوٹیفیکیشن ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کو جاری کردیا۔ قومی اسمبلی کے رکن الحاج ملک سلطان محمود ہنجرء ا سرور شہید کے عوام کے ساتھ اپنا وعدہ وفا کر کے سر خرو ہوگئے، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی منظوری کے بعد حکومت پنجاب نے سرور شہید کو تحصیل کا درجہ دینے کا باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا ہے اور متعلقہ صوبائی اداروں کو بدایات جاری کر دیں،اس بارے صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء ،رکن قومی اسمبلی الحاج ملک سلطان محمود ہنجراء نے کہا کہ انہوں نے چوک سرور شہید کی عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ہنجراء فیملی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے،اللہ تعالیٰ کے فضل سے چوک سرور شہید کو تحصیل کا درجہ دے دیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے وفادار تھے ‘ وفادار ہیں اور آئندہ بھی وفادار رہیں گے معتبرذرائع سے معلوم ہواہے کہ جلدہی وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف کی چوک سرورشہیدمیں آمدمتوقع ہے۔

چوک سرور شہید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -