ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے وکلاء کے چیمبروں کی الاٹمنٹ اورقرعہ اندازی آج ہوگی
ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے وکلاء کے چیمبروں کی الاٹمنٹ اورقرعہ اندازی آج ہوگی۔(بقیہ نمبر25صفحہ7پر )
اس ضمن میں ڈسٹرکٹ بارکی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کی جانب سے ضلع کچہری میں چیمبروں کی ملکیت اور الاٹمنٹ رکھنے والے وکلاء کو چیمبرالاٹ کرنے کے لئے آج1 بجے دن جسٹس نذ یر صد یقی بار ہا ل میں تقریب منعقد کی جائیگی جس میں وکلاء کوالاٹمنٹ کے طریقہ کارسے آگاہ کرنے کے ساتھ قرعہ اندازی منعقدکرکے الاٹمنٹ لیٹرزبھی دئیے جائیں گے۔دریں اثناء کمیٹی کی جانب سے الاٹمنٹ کے طے کئے گئے طریقہ کاربارے سوشل میڈیاپر وکلاء کی جانب سے بحث اورتنقید کے ساتھ مختلف آراء کاسلسلہ جاری ہے۔نیز بارعہدیداروں کے مطابق گورنرپنجاب رفیق رجوانہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ اوروزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد متوقع طورپر28 نومبر کو ملتان دورہ میں چیمبروں کی تعمیر کیلئے فنڈزکی فراہمی کا اعلان بھی کریں گے۔