زکریا یونیورسٹی ‘ فارن فیکلٹی ہاسٹل خالی کرانے کیلئے اساتذہ کے مطالبات مسترد ‘ 3 نومبر سے قبل ہاسٹل خالی کرانیکا حتمی نوٹس

زکریا یونیورسٹی ‘ فارن فیکلٹی ہاسٹل خالی کرانے کیلئے اساتذہ کے مطالبات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے فارن فیکلٹی ہاسٹل کو خالی کرانے کیلئے اساتذہ کے مطالبات مسترد کردئے اور 30نومبر سے قبل ہاسٹل خالی کرانے کا حتمی (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

نوٹس جاری کردیا ،تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں قائم فارن فیکلٹی ہاسٹل میں اساتذہ اوران کے اہل خانہ رہائش پذیر ہیں ۔یونیورسٹی حکام نے گیسٹ ہاؤس میں جگہ کم پڑنے پرا س ہاسٹل کو خالی کرانے کیلئے تین ماہ قبل نوٹس جاری کیا تھا جس پر اساتذہ نے ایک مراسلہ وی سی کو ارسال کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ متبادل انتظام ہونے تک ان کو رہائش رکھنے کی اجازت دی جائے جس پر گزشتہ رو ز ایڈیشنل رجسٹرار زبیرخان نے مراسلہ جاری کیا جس میں ان کے مطالبات مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی اساتذہ کو رہائش دینے کی پابند نہیں ہے ، حکام کو اس وقت شدید ندامت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب بیرون ممالک سے یا شہر سے آنے والے مہمانوں کیلئے گیسٹ ہاؤس میں جگہ دسیتاب نہیں ہوتی جو کانفرنس ، سیمینارز اور اجلاس میں شرکت کیلئے بی زیڈیو آتے ہیں ، اس لئے ان مہمانوں کیلئے یہ ہاسٹل بہترین متبادل جگہ ہے ۔اس لئے ہاسٹل کے تمام رہائشی اساتذہ 30نومبر سے قبل اس کو خالی کر دیں۔
حتمی نوٹس